Advice
نصیحت
Riaz Akber
13 Oct 2024
میری مانو
ذہن میں سوچوں کے بیجوں کو کبھی نہ بونا
راتوں جاگ کے پانی دیتے
پھر سورج کو کھینچ کے لاتے، فصل پکاتے
کھیتی کو کھلیان میں لاتے، بوجھ اٹھاتے
تھکن کے مارے، لفظ تمہارے
جب کاغذ پر ٹوٹ گریں گے
لوگ ہنسیں گے
پاگل شاعر
ریاض اکبر- آسٹریلیا
ذہن میں سوچوں کے بیجوں کو کبھی نہ بونا
راتوں جاگ کے پانی دیتے
پھر سورج کو کھینچ کے لاتے، فصل پکاتے
کھیتی کو کھلیان میں لاتے، بوجھ اٹھاتے
تھکن کے مارے، لفظ تمہارے
جب کاغذ پر ٹوٹ گریں گے
لوگ ہنسیں گے
پاگل شاعر
ریاض اکبر- آسٹریلیا
Take my advice:
Never sow seeds of thoughts in your mind,
Staying up nights to water them,
Then pulling in the sun to ripen the harvest,
Bringing the crops to the threshing floor, bearing the burden.
Exhausted,
When your words break and fall upon the paper,
People will laugh—
“Mad poet.”
Riaz Akber - Australia