The Cleric, the Scientist, and the Calendar
مولوی، سائینسدان، اور کیلنڈر
Riaz Akber
31 Dec 2024
'دی' کے مہینے کو شروع ہوئے گیارہ دن ہوئے ہیں۔ گویا یہ مہینہ امسال دسمبر کی 21 تاریخ کو آغاز ہوا تھا۔ دی کے مہینے کے آغاز 21 دسمبر کو ہونا محض اتفاق نہیں ہے۔ دراصل یہ وہ دن ہے جب شمالی نصف کرّے میں سال کی سب سے لمبی رات اور جنوبی نصف کرّے میں اس کے برعکس، یعنی سب سے طویل دن تھا۔ ایسے دنوں کو سولسٹِس (Solstice) بھی کہتے ہیں اور یہ سال میں دو بار آتے ہیں۔ جلالی کیلنڈر اس کرہ ارض کا صحیح ترین شمسی کیلنڈر ہے جو ایران کے سائینسدانوں نے 1079 عیسوی میں آغاز کیا۔ اس کا پہلا دن (نوروز) وہ دن ہوتا ہے جب دھرتی پر دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوتا ہے، یعنی Equinox. اگلی بار یہ دن 20 مارچ 2025 کو جمعرات کے دن آئے گا۔ اس کیلنڈر کے صحیح ترین ہونے کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ آئیندہ ایک سو اکتالیس ہزار سال گزرنے پر زیادہ سے زیادہ اس میں ایک دن اِدھر اُدھر ہونے کا امکان ہے۔
آج کی دنیا کا مقبول ترین شمسی کیلنڈر گریگورین کیلنڈر ہے۔ یہ کیلنڈر روم سے شروع ہوا اور سن 1582 عیسوی میں رومن کلیسا کے مذہبی راہنما پوپ گریگری سیزدہم (13) نے اس کا اجرا کیا۔ یعنی یہ شمسی کیلنڈر ایرانی سائینسدانوں کے بنائے ہوئے شمسی کیلنڈر کے کوئی 500 سال بعد آغاز ہوا۔ ایرانی اور گریگورین کیلنڈر میں کئی چیزیں ایک طرح کی ہیں۔ دونوں کے سال 365 یا 366 دن کے ہوتے ہیں اور ان میں بارہ مہینے ہیں۔ مگر فرق بھی ہیں۔ گریگورین کیلنڈر جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہتے ہیں اس کے ماہ دسمبر 2024 کی آج 31 تاریخ ہے۔ جیسا کے نام سے ظاہر ہے اس کا تعلق حضرت عیسی جی سے ہے۔ یعنی اس کیلنڈر کے مطابق حضرت عیسی جی اب سے کوئی 2025 سال پہلے دنیا میں آئے۔
بہت سی اصلاحات کے باوجود بھی گریگورین کیلنڈر اتنا صحیح نہیں بن سکا جتنا کہ ایران کا جلالی کیلنڈر ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں کوئی 3200 سال میں ایک دن ادھر ادھر ہو جانے کا امکان موجود ہے۔
گریگورین کیلنڈر کے مطابق حضرت عیسی کی پیدائش کا تہوار 25 دسمبر ہے۔ اگرچہ اس تاریخِ پیدائش کے بارے میں بہت کچھ اختلاف ہے اور حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ تاہم 25 دسمبر کو دنیا بھر میں کرسمس کی روایت مذہبی اور سماجی شان سے منائی جاتی ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز 25 دسمبر سے ٹھیک آٹھویں دن یعنی یکم جنوری کو ہوتا ہے۔ اور اسکی بھی ایک مذہبی وجہ ہے۔ دراصل بائیبل کے نئے عہد نامے کے مطابق پیدائش کے آٹھویں روز یعنی یکم جنوری کو حضرت عیسی کے ختنے ہوئے تھے۔ صدیوں تک رومن کیلنڈر میں یکم جنوری کی تقریبات کو اسی حوالے سے پکارا جاتا رہا ہے۔
سو دوستوکل آغاز ہونے والے دنیا کے مقبول ترین کیلنڈر کا نیا سال مبارک۔ مگر میں سوچتا ہوں کہ کچھ فرق رہ ہی جاتا ہے ایک مولوی اور ایک سائینسدان کے تدبر اور طرزِ فکر میں۔
ریاض اکبر آسٹریلیا
11 دی 1403 عمر خیام کیلنڈر 31 دسمبر 2024 گریگورین کیلنڈر
In the Iranian Jalali or Persian Calendar, devised by the poet, mathematician, and astronomer Omar Khayyam and his team of seven scientists, the year is 1403. Today is the 11th of ‘Dey’. This calendar is a Solar Hijri (SH) calendar, meaning it’s the 15th century since Prophet Muhammad’s migration from Mecca to Medina, marking 1403 years since that event. The month of ‘Dey’ began on December 21st this year.
The commencement of ‘Dey’ on December 21st is not a mere coincidence. It aligns with the day when the Northern Hemisphere experiences the longest night and the Southern Hemisphere, conversely, the longest day. These days are known as solstices, occurring twice a year. The Jalali Calendar, started in 1079 AD by Iranian scientists, is the most accurate solar calendar on Earth. Its first day (Nowruz) coincides with the Equinox when the duration of day and night are equal. The next Equinox will fall on Thursday, March 20, 2025. The precision of this calendar can be gauged by the fact that it will only deviate by a day every 141,000 years.
The most popular solar calendar today is the Gregorian Calendar, which originated in Rome and was introduced by Pope Gregory XIII in 1582 AD – about 500 years after the Iranian solar calendar. Both the Iranian and Gregorian calendars have 365 or 366 days and twelve months. However, there are differences. In the Gregorian Calendar, which is also known as the Christian Calendar, today is 31 December 2024. As the name suggests, it is related to Jesus Christ, indicating that approximately 2025 years have passed since his birth.
Despite several reforms, the Gregorian Calendar is not as accurate as Iran’s Jalali Calendar. The Gregorian Calendar may deviate by a day every 3,200 years.
In the Gregorian Calendar, Christmas, the celebration of Jesus’ birth, is observed on December 25th. Although there’s much debate about this specific date, it is widely celebrated around the world with religious and social fervor.
The New Year in the Gregorian Calendar begins exactly eight days after Christmas, on January 1st. This has religious significance too. According to the New Testament in the Bible, Jesus was circumcised on the eighth day after his birth, which falls on January 1st. For centuries, the Roman Calendar has referred to January 1st festivities in this context.
So, friends, as we approach the start of the New Year in the world’s most popular calendar, I extend my warm wishes. However, I ponder upon the distinct difference in the contemplation and mindset of a cleric and a scientist.
Riaz Akber - Australia
11 Dey 1403 Omar Khayyam Calendar
31 December 2024 Gregorian Calendar